• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

پاک-افغان سنسنی خیز مقابلہ، ایک وکٹ سے پاکستان کامیاب

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے جبکہ پاکستان نے 9 وکٹوں کےنقصان پر آخری اوور میں 302 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
شائع August 24, 2023

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاداب خان کے 48 اور نسیم شاہ کے آخری اوور میں 2 چوکوں کی بدولت افغانستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن 0-2 سے برتری حاصل کرلی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے رحمٰن اللہ گرباز کے 151 اور زبراہیم زدران کے 80 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 301 رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔

پاکستان کے اوپنرز نے 52 رنز کا آغاز کیا، جس کے بعد کپتان بابراعظم اور امام الحق نے اسکور 170 تک پہنچایا اور ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کر آؤٹ ہوگئے تاہم شاداب خان نے ایسے وقت میں 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی پوزیشن پر لاکھڑا کیا اور نسیم شاہ نے آخری اوور میں ہدف حاصل کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔

افغانستان کے اوپنرز نے 227 رنز کا آغاز فراہم کیا—فوٹو: اے ایف پی
افغانستان کے اوپنرز نے 227 رنز کا آغاز فراہم کیا—فوٹو: اے ایف پی

رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی
رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے باؤلرز افغان بلے بازوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے باؤلرز افغان بلے بازوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی

اسامہ میر نے ابراہیم زدران کی صورت میں پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی—فوٹو: اے ایف پی
اسامہ میر نے ابراہیم زدران کی صورت میں پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی—فوٹو: اے ایف پی

رحمٰن اللہ گرباز نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی
رحمٰن اللہ گرباز نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

فخرزمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
فخرزمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم نے نصف سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی
بابراعظم نے نصف سنچری بنائی—فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان رن آؤٹ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی
محمد رضوان رن آؤٹ ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

نسیم شاہ اور شاداب خان نے 49 ویں اوور میں پاکستان کو جیت کی راہ پر ڈال دیا—فوٹو: پی سی بی/ایکس
نسیم شاہ اور شاداب خان نے 49 ویں اوور میں پاکستان کو جیت کی راہ پر ڈال دیا—فوٹو: پی سی بی/ایکس

نسیم شاہ نے آخری اوور میں فضل حق فاروقی کے اوور میں 2 چوکے لگائے—فوٹو: پی سی بی/ایکس
نسیم شاہ نے آخری اوور میں فضل حق فاروقی کے اوور میں 2 چوکے لگائے—فوٹو: پی سی بی/ایکس