Live Election 2024

نواز شریف کا مریم نواز کو شہباز شریف سے سیاسی مشاورت بڑھانے کا مشورہ

شائع February 25, 2024 اپ ڈیٹ February 25, 2024 04:06pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد اپنی صاحبزادی مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی صدر شہبازشریف سے سیاسی مشاورت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوازشریف نے کہا کہ صوبے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیاسی روابط مضبوط کریں، پارٹی رہنماؤں اورعوام سے رابطے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ، بین الصوبائی رابطوں کوفروغ دینا، پنجاب کوبڑےبھائی کاکرداراداکرنا ہوگا، صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026