• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:08pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:38pm

نیپرا میں بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر

شائع June 15, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی 3 روپے 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرائی جس کے مطابق اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر 28 جون کو سماعت ہوگی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024