• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

سوات : مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی

شائع July 2, 2024
— فوٹو: مراد علی خان
— فوٹو: مراد علی خان

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مٹہ ٹانگار میں نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگار سیرئی میں نجی اسکول میں نرسری کلاس کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 6 بچے زخمی ہوئے۔

مزید بتایا کہ کنٹرول روم پر اطلاع ملنے کےبعد ریسکیو میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو جوانوں تمام بچوں کو ریکور کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ سوات میں اس سے پہلے بھی اس طرح واقعات رونما ہوتے ہیں، گزشتہ روز ناقص اسکول بس بھی گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 30 بچے زخمی ہوئے تھے شہریوں نے حکومت اور پی ایس ایم اے سے فوری کاروائی کی بھی اپیل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024