• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

دھرنے سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی، پیچھے نہیں ہٹ سکتے، امیر جماعت اسلامی

شائع August 3, 2024
امیرجماعت اسلامی کارکنوں سے خطاب — فوٹو بشکریہ فیس بک
امیرجماعت اسلامی کارکنوں سے خطاب — فوٹو بشکریہ فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس دھرنا سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، عوامی مسائل پر ہی سیاست ہوگی، اپنا حق لے کر اٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دھرنےکا 9واں دن ہے، ہمارا دھرنا عوامی قوت بنتا جارہا ہے، دھرنےکے شرکا پرامن طریقے سے یہاں موجود ہیں، شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس دھرنا سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے، اس دھرنا سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، عوامی مسائل پر ہی سیاست ہوگی، اپنا حق لے کر اٹھیں گے، عوام کی مصیبتوں کو ختم کیا جائے، یہی ہماری سیاست ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں سے لوگ انتہائی پریشان ہیں، میں جب قطر نماز جنازہ کے لیے روانہ ہوا تو ائیرپورٹ پر ایسے لوگ ملے جنہوں نے موٹر سائیکل بیچ کر بجلی کے بل ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ذاتیات اورخاندان کی سیاست چلتی رہے، لیکن پاکستان میں نیا کلچر متعارف کرایا جارہا ہے اور ملک میں الیکٹیبلز کی سیاست ختم ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، آج سے کراچی میں بھی دھرنے شروع ہوجائیں گے، پورے ملک میں یہ سلسلہ جاری ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سوال کیا کہ وزیراعظم 1300 سی سی گاڑی میں خود کیوں نہیں بیٹھ سکتے، 1300 سی سی گاڑی میں تو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں ہوتا، عوام ان کی مراعات اپنے بلوں میں کیوں ادا کریں، قوم کے سامنے اپنی مراعات کم کرنے کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی کی زائد قیمتوں، آئی پی پیز اور مہنگائی و ٹیکسز کے خلاف راولپنڈی میں جاری دھرنا نویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024