• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

وزیر اعلیٰ سندھ کا 20 لاکھ گھروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان

شائع August 3, 2024
ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا — فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے 20 لاکھ گھروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ’صوبے کے 20 لاکھ گھروں کو سولرائز کرنا چاہتے ہیں، شروعات میں 2 لاکھ گھروں کو سولر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو 80 فیصد سبسڈی پر سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 34 سرکاری عمارتیں سولر انرجی پر منتقل ہوچکی ہیں، مزید عمارتوں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سولر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام بھی کیا جارہا ہے، سندھ میں نوجوانوں کو سولر ٹیکنیشن کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر سے سستی ترین بجلی فراہم کی جارہی ہے، پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، چاہتے ہیں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024