• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:41am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:45am Sunrise 6:08am

دھرنے میں شریک نوجوان آئی ٹی کورسز میں داخلے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، کامران ٹیسوری

شائع August 3, 2024
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کریں — فائل فوٹو: ایکس
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کریں — فائل فوٹو: ایکس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے دھرنے کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایک بار پھر گورنر ہاؤس میں آنے کی دعوت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل چکے ہیں، دھرنے میں شریک نوجوان آئی ٹی کورسز میں داخلے کے لیے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، سب کو آئی ٹی کورسز کرانے کے لیے تیار ہوں تاکہ نوجوان ہنر مند بن سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برسات کا موسم ہے، آجائیں آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پر بھی آواز بلند کریں۔

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف راولپنڈی کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا ہے۔

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود ہفتہ کی شام جماعت اسلامی کے کارکنان امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024