• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

کرک میں نامعلوم ملزمان کی پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او شہید

شائع August 5, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں پولیس وین پر فائرنگ سے تھانہ تحت نصرتی کے ایس ایچ او شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایس ایچ او طارق خان تھانہ تحت نصرتی کی حدود میں معمول کے گشت پر تھے کہ سرکی لواغر کے علاقے میں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس ایس ایچ او طارق خان شہید ہو گئے جن کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024