• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

عظمیٰ بخاری کا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بند کرنے کا مطالبہ

شائع August 5, 2024
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے صرف تنخواہیں لے رہے ہیں اور کام نہیں کررہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو کئی بار بتایا کہ معاملہ ٹوئٹر سے نہیں بلکہ فیس بک سے شروع ہوا لیکن انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا اور ابھی تک اس سلسلے میں ملوث کسی اکاؤنٹ کو ٹریس بھی نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کی گئیں، جو کہ دراصل جعلی اور ڈیپ فیک ہیں۔

پاک آئی ویری فائی کی ٹیم نے عظمیٰ بخاری کی ویڈیو اور اسکرین شاٹس وائرل ہونے کے بعد اس پر تحقیق کی، جس دوران معلوم ہوا کہ پورن ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا۔

اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سمیت دیگر تکنیکی ٹولز کے ذریعے جانچا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے۔

عظمیٰ بخاری کی ویڈیو کو زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024