• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

راہول گاندھی کے پاکستان سے ”ناپاک“ تعلقات ہیں، بھارتی وزیر کا الزام

شائع August 7, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ٹیکسٹائل وزیر گری راج سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے پاکستان کے ساتھ ”ناپاک“ تعلقات ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گری راج سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے راہول گاندھی سمیت لوک سبھا کے دیگر چند ارکان کو تحفے کے طور پر آم بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی بتائیں کہ انہیں آموں کے علاوہ اور کیا چیزیں پسند ہیں۔

بھارتی وزیر نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں کہ کیا وہ پاکستان سے نریندر مودی کو ہٹوانے کے لیے مدد مانگنے گئے تھے؟

انہوں نے راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ ”ناپاک“ تعلقات ہیں۔

بھارتی وزیر کے بیان سے قبل انڈین میڈیا میں یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ دہلی میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے راہول گاندھی سمیت دیگر ارکان لوک سبھا کو آموں کے تحفے بھجوائے ہیں۔

مذکورہ خبریں وائرل ہونے کے بعد راہول گاندھی پر الزامات لگائے گئے اور یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں وہ کہ چکےہیں کہ انہیں اتر پردیش کے آم پسند نہیں لیکن اب وہ پاکستانی آموں کے تحفے وصول کر رہے ہیں۔

راہول گاندھی سمیت دیگر بھارتی ارکان لوک سبھا کو آموں کی پیٹیاں بھجوانے پر تاحال پاکستانی سفارت خانے نے کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ جن راہول گاندھی نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024