• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm

جماعت اسلامی کا واحد دھرنا تھا جو بجلی مزید مہنگی کروا کر ختم ہوا، خالد مقبول صدیقی

شائع August 10, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا واحد دھرنا تھا جو بجلی مزید مہنگی کروا کر ختم ہوا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں قومی شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کی دیواروں کو رنگین تو کئی بار کیا گیا مگر اسے سرسبز بنانے کی کوشش کبھی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے علاوہ اس ملک کے پاس اور کوئی آپشن نہیں بچا، کراچی نے پیغام دے دیا ہے کہ شہر کو چلانا ہو تو ایم کیو ایم کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہی اس ملک کو بچا اور چلا سکتی ہیں، خوشحالی کراچی میں نہ ہو تو ملک میں کہیں بھی نہیں ہوتی، اس شہر کی بدولت ملک کے حکمران پلتے ہیں مگر پلٹ کر نہیں دیکھتے، پورے ملک کے بجٹ کا 65 فیصد حصہ کراچی دیتا ہے۔

خالد مقبوؒل صدیقی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا واحد دھرنا تھا جو سستی بجلی سے شروع ہوا اور بجلی مزید مہنگی کروا کر ختم ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سے متعلق فیصلہ ایم کیو ایم سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بجلی کی بڑھتی قیمتیوں کے خلاف راولپنڈی میں جاری دھرنا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے حکومتی نمائندے اعلان کر رہے ہیں تو توقع رکھتا ہوں کہ یہ وعدہ پورا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024