• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

نوید اکرم چیمہ کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر بنانے کا امکان

شائع August 13, 2024 اپ ڈیٹ August 14, 2024
— فائل فوٹو: پی ٹی وی اسپورٹس
— فائل فوٹو: پی ٹی وی اسپورٹس

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد منیجر وہاب ریاض اور منصور رانا کی برطرفی کے بعد نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا منیجر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نوید اکرم چیمہ اس سے پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہے چکے تھے، وہ 2023 دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران بھی بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ تھے، اور اب انہیں دوبارہ یہ ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، ٹیم مینجمنٹ میں نئی تقرریوں کا باضابطہ اعلان کچھ روز میں متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں وہاب ریاض سینئر منیجر اور منصور رانا منیجر تھے، تاہم ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد دونوں کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر ریحان الحق کو ہٹا کر نوید اکرم چیمہ کو عہدہ سونپا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024