• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

ڈسٹولک بلڈ پریشر سے خواتین کو مائگرین ہونے کا انکشاف

شائع August 13, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اگرچہ عام طور پر ہائی بلڈ پریشر سے سر درد ہوتا ہے، تاہم ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین میں ڈسٹولک بلڈ پریشر یعنی نچلے بلڈ پریشر کے بڑھنے سے مائگرین ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو جانچنے کے دو طریقے ہوتے ہیں، جس میں ایک سسٹولک ہوتا ہے جب کہ دوسرا ڈسٹولک ہوتا ہے، جسے حرف عام میں اوپر والا اور نچلا پریشر بھی کہا جاتا ہے۔

سسٹولک پریشر کی نارمل سطح 120 ایم ایم ایچ جی ہوتی ہے جب کہ ڈسٹولک پریشر کی نارمل سطح 80 ایم ایم ایچ جی ہوتی ہے۔

خواتین میں عام طور پر بلڈ پریشر ہونے کی شکایات ہوتی ہیں لیکن بعض خواتین میں نچلے پریشر یعنی ڈسٹولک پریشر کی سطح زیادہ ہوتی ہے، جس وجہ سے انہیں سر درد اور مائگرین کی شکایت رہتی ہے۔

سر درد عام طور پر وقتی ہوتا ہے لیکن مائگرین کئی گھنٹوں جب کہ بعض افراد میں تین سے چار دن تک بھی رہ سکتا ہے۔

مائگرین جس کو عام الفاظ میں آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے (ضروری نہیں کہ یہ درد فقط آدھے سر میں ہی ہو) عام طور پر وقفے وقفے سے ہونے والے سر درد کو بھی مائگرین کہتے ہیں۔

مائگرین میں سر کے درد کے ساتھ ساتھ دوسری علامات مثلاً متلی، قے اور وقتی طور پر بینائی کا متاثر ہونا یا تیز دھوپ، تیز روشنی، تیز آواز، کسی خاص خوشبو یا بدبو وغیرہ سے الجھن شامل ہے جوکہ آپ کی معمول کی زندگی کو متاثر بلکہ بےکار کرسکتی ہیں۔

اب تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر خواتین میں ڈسٹولک پریشر یعنی نچلے پریشر کی سطح زیادہ ہوگی تو ان میں مائگرین میں مبتلا ہونے کے امکانات 16 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 7 ہزار سے زائد مرد و خواتین میں ڈسٹولک پریشر اور مائگرین پر تحقیق کی۔

تمام رضاکاروں کی اوسط عمر 67 برس تھی اور ماہرین نے ان میں ڈسٹولک پریشر سے امراض قلب کی پیچیدگیوں سمیت ان میں مائگرین کو بھی جانچا۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹولک یعنی نچلے پریشر کی زیادہ سطح کی شکار خواتین میں مائگرین ہونے کے امکانات 16 فیصد بڑھ جاتے ہیں، تاہم امراض قلب اور مائگرین کا آپس میں کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024