• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm

کوئٹہ: چمن پھاٹک پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

شائع September 1, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھماکا کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی راہگیروں کی حالت خطرے سے ہے، پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024