• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

نمرہ خان پردہ کرنے پر زرنش خان کی معترف

شائع September 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نمرہ خان نے ساتھی اداکارہ زرنش خان کی جانب سے پردہ کرنے اور شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دوسروں کی طرح دکھاوے کا حجاب نہیں کیا۔

نمرہ خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے مبینہ اغوا کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سمیت سماجی مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کی اور انہوں نے ساتھی اداکارہ زرنش خان کی جانب سے پردہ کرنے کی تعریفیں بھی کیں۔

نمرہ خان کا کہنا تھا کہ پردے اور حجاب کا مطلب ہوتا ہےکہ جسم اور چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپا، حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو آدھا چھپانا نہیں ہوتا۔

ان کے مطابق عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ خواتین اور نوجوان لڑکیاں حجاب کو بھی فیشن کے طور پر اپناتی ہیں، جینز پینٹ شرٹ پہننے کے بعد اوپر سے حجاب پہن لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی حجاب کرنے والی لڑکیاں میک اپ بھی کرتی ہیں، آنکھوں کو بھی سجاتی ہیں لیکن انہیں حجاب کا درست مطلب معلوم نہیں، حجاب کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم کو غیر محرم مرد سے مکمل طور پر چھپانا اور ڈھانپنا۔

نمرہ خان کے مطابق آج کل دیکھا جائے تو حجاب کو بھی فیشن کے طور پر کیا جاتا ہے، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے حجاب اور پردے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خدا سے دعا ہے کہ انہیں بھی ایسا کرنی کی توفیق ہو لیکن جو خواتین حجاب کرتی ہیں انہیں سمجھنا ہوگا کہ وہ حجاب کے ساتھ جسم کے کسی حصے کی نمائش نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے حجاب پر بات کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ زرنش خان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ جس طرح زرنش خان پردہ کرتی ہیں، باقیوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

نمرہ خان نے بتایا کہ زرنش خان نے اپنے کیریئر کے عروج پر حجاب کیا اور شوبز سے دور ہوئیں، وہ انسٹاگرام پر اپنی ریل تک نہیں لگاتیں، ایسے ہی حجاب کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ بعض خواتین کی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ حجاب کے ساتھ ویڈیوز بناتی اور تصاویر شیئر کرتی ہیں، کیوں کہ ان کی کمائی ہی سوشل میڈیا سے ہوتی ہے لیکن درحقیقت حجاب کا مقصد مکمل پردہ کرنا ہوتا، جس طرح زرنش خان نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زرنش خان کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں، انہوں نے پردہ کرنے کے بعد شوبز سے دوری اختیار کی اور حجاب کے ساتھ کبھی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر نہیں کرتیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024