• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں اور کے پی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

شائع September 4, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے یوسی اور نیبر ہوڈ ناظمین کو 5،5 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈز نہ ملنے پر احتجاج کیا، مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

صوبہ بھر کے دو دراز اضلاع سے بلدیاتی نمائندے پشاور کے جناح پارک میں جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک پہنچے جہاں سے ہوتے ہوئے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے۔

مظاہرین کی سول سیکرٹریٹ میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے انسو گیس کی شلنگ کردی، مئیر پشاور زبیر علی بھی مظاہرین کے درمیان موجود رہے اور انہوں نے انسو گیس سے متاثر ہونے والے افراد کو پانی بھی پلایا ۔

مئیر پشاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا ظلم جاری ہے، انہوں نے بلدیاتی نمائندوں پر شیلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے احتجاج مزید بڑھے گا۔

زبیر علی نے کہا کہ حکومت سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، مظاہرے میں شامل پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندے بھی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے صوبائی حکومت پر خوب نتقید کی۔

مظاہرے میں شامل بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہیں دے رہی جس کی وجہ سے علاقہ کی سطح پر ترقیاتی کام نہیں ہوپار ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقلی کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں تاہم صوبے میں ہزاروں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نہ فنڈز اور نہ ہی اختیارات دیے جارہے ہی۔

بعد ازاں، مئیر پشاور کے سربراہی میں مظاہرین نے وزیراعلٰی ہاؤس میں علی آمین گنڈا پور سے کامیاب مذاکرات کیے ، وزیراعلٰی نے تمام یوسی اور نیبر ہوڈ ناظمیں کو 5،5 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اختیارات کے حوالے سے جاری نوٹفیکیشن واپس لینا کا وعدہ کیا جس کے بعد مظاہرین نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024