کراچی: سرکاری اراضی واگزار کرانے والی پولیس ٹیم پر قبضہ مافیا کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار زخمی

شائع September 4, 2024
پولیس کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی — فوٹو: ڈان نیوز
پولیس کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں سرکاری اراضی واگزار کرانے والی پولیس ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا اور ڈنڈے اور پتھر لگنے سے ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس اور انسداد تجاوزات ٹیم ملیر راشدی گوٹھ میں سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرانے کے لیے پہنچی تو قبضہ مافیا ان پر ٹوٹ پڑی اور ڈنڈے اور پتھر سے حملہ آور ہوگئے۔

حملے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) میمن گوٹھ غلام شبیر جمالی سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قبضہ مافیا کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید نفری طلب کرکے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا کے چنگل سے چھڑا لیا گیا اور قائم تمام تجاوزات کا بھاری مشینری سے خاتمہ کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024