• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

امریکا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شائع September 4, 2024
بیرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے — فوٹو: رائٹرز
بیرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے — فوٹو: رائٹرز

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست جارجیا کے امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے امریکی نشریاتی ادارے ’سی ای این‘ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ نامعلوم قانون نافذ کرنے والے افسران نے کہا کہ جارجیا کے ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو گولیوں کے زخم نہیں آئے ہیں بلکہ لوگ بھاگتے ہوئے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بیرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے۔

شیرف جوڈ سمتھ نے اسکول کے میدان میں مختصر نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’جو کچھ ہم اپنے پیچھے دیکھ رہے ہیں وہ آج ایک بری چیز ہے۔‘ انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ لوگ مارے گئے اور صرف یہ کہا کہ فائرنگ میں ’متعدد افراد زخمی‘ ہوئے ہیں۔

بیرو کاؤنٹی اسکولز کے ترجمان نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور طلبہ کو دوپہر کے وقت چھٹی دی جارہی ہے۔

اے بی سی نیوز نے ایک شاہد طالب علم سرجیو کالڈیرا کے حوالے سے بتایا کہ وہ کیمسٹری کی کلاس میں تھا جب اس نے گولیوں کی آواز سنی۔

17 سالہ کالڈیرا نے ’اے بی سی‘ کو بتایا کہ اس کی ٹیچر نے دروازہ کھولا اور ایک اور ٹیچر اندر آگئیں اور یہ کہتے ہوئے ان سے دروازہ بند کرنے کا کہا کہ ’کیونکہ وہاں ایک فعال شوٹر ہے۔‘

جب طلبہ اور اساتذہ کمرے میں تھے تو کسی نے ان کے کلاس روم کے دروازے پر گولی ماری اور اسے کھولنے کے لیے کئی بار چیخا۔ جب دستک بند ہوئی، تو کالڈیرا نے مزید گولیوں کی آوازیں اور چیخیں سنی۔ اس نے کہا کہ بعد میں اس کی کلاس کے طلبہ کو اسکول کے فٹ بال کے میدان میں لے جایا گیا۔

براہ راست فضائی ٹی وی تصاویر میں ہائی اسکول کے باہر کئی ایمبولینسیں دکھائی گئیں۔ سی این این نے کہا کہ اس نے ایک مریض کو میڈیکل ہیلی کاپٹر میں لے جاتے ہوئے دیکھا جو اسکول میں اترا تھا۔

شیرف کے دفتر نے کہا کہ ’متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فائر/ای ایم ایس کے اہلکاروں کو ایک فعال شوٹنگ کی اطلاع کے حوالے سے ہائی اسکول روانہ کیا گیا تھا۔‘

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر جو بائیڈن کو شوٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور ان کی انتظامیہ وفاقی، ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی تاکہ ہمیں مزید معلومات حاصل ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024