ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، محسن نقوی

شائع September 6, 2024 اپ ڈیٹ September 6, 2024 10:45am
وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علما و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکایا دیا جارہا ہے ہمیں اس سے نکلنا ہے، آج کےدن قوم کو پیغام دیں کہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر تمام صوبوں کا دورہ کرینگے، نہیں چاہتے کہ آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکیں، ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کو موقع دے رہے ہیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026