• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ اسلام آباد میں ہوگی

شائع September 17, 2024
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ 37ویں قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2003 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایونٹ کے لیے اپنی ٹیمیں تیار کریں۔

تاہم سندھ کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر علی قائم خانی نے الزام لگایا کہ پی ایچ ایف نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے بجائے ایک متوازی اور غیر منسلک باڈی سے رابطہ کیا۔

اکبر علی نے صوبائی وزیر کھیل پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مجاز تنظیم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024