• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

گورنر پنجاب کا عمران خان کو آصف زرداری کی قیادت میں بیٹھنے کا مشورہ

شائع October 1, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر صدر مملکت آصف زرداری کی قیادت میں بیٹھ جائیں تو تمام معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

رالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر اعظم کو یہ مشورہ دیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان صاحب کو بھی اپنی ہٹ دھرمی سے نکلنا پڑے گا اور میں یہ ہی مشورہ دوں گا کہ آصف زرداری صاحب کی قیادت میں بیٹھ جائیں اور چیزیں ساری بہتر ہوجائیں گی۔

قبل ازیں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے قومی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر پنجاب نے قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم میں زیادہ تر پوزیشن ہولڈرز ہماری بیٹیاں ہو تی ہیں جو معاشرے میں صنفی مساوات پیدا کرنے کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ آنے والے دنوں میں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرکے اپنے والدین کو ان کی جدو جہد کا صلہ دیں۔

انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ملک کے امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششوں میں حصہ ڈالنے کی اجازت دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024