بلوچستان: ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب قیدی وین پر فائرنگ، 2 ہلاک

شائع October 2, 2024
— فائل / فوٹو:ڈان
— فائل / فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب قیدی وین پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہو گیا، پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024