• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:03am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am

بچوں کی اسمگلنگ کا کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر

شائع October 2, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کیس میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

کراچی کی سیشن عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردو بدل کے کیس میں ملزم صارم برنی نے سیشن عدالت شرقی میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 3 ماہ ہوگئے تاہم مقدمہ کا حتمی چالان عدالت میں جمع نہیں ہوا, ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور مزید تفتیش کے لیے درکار نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ دستاویز میں ردوبدل ممکن نہیں کیوں کہ تمام دستاویزات اب وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کی تحویل میں ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واصف شبیر نامی شخص نے بچیوں کا باپ ہونے کا دعویٰ کیا تاہم عدالت نے واصف شبیر کی بچیوں کی حوالگی کی درخواست خارج کردی تھی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے اسے گارجین اور وارڈ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن واصف شبیر نے اب تک متعلقہ عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پراسیکیوشن خرید و فروخت کا کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے، تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے صارم برنی کو امریکا سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024