• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

میرے لیے بیٹا ہی ہمیشہ میرا پہلا بچہ رہے گا، زارا نور عباس

شائع October 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ اگرچہ اب وہ ایک بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کے لیے ہمیشہ ان کا پہلا بچہ ان کا بیٹا ہی رہے گا۔

زارا نور عباس کے پہلے بچے 2021 میں پیدائش کے دوران چل بسے تھے اور ماضی میں وہ اور ان کے شوہر اسد صدیقی اس پر بات کر چکے ہیں۔

زارا نور عباس نے 2022 میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ نارمل چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے انہیں ایمرجنسی میں داخل ہونے کا کہا اور چند گھنٹے بعد ان کی ڈیلیوری ہوئی لیکن ان کا بچہ نہیں بچ سکا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلے حمل سے ہی ڈپریشن کا شکار ہو چکی تھیں اور انہوں نے ڈیلیوری کے وقت ڈاکٹرز کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے خود کو نیند کی گولیاں دینے کی اپیل بھی کی تھی لیکن انہیں کچھ نہیں دیا گیا اور انہوں ںے بچے کی موت اور تدفین کے مراحل آنکھوں سے دیکھے، جس کے بعد ان کا ڈپریشن مزید بڑھ گیا۔

اب انہوں نے فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے اب بھی ان کا پہلا بچہ ان کا بیٹا ہی ہے جو پیدا ہوتے ہی فوت ہوگیا تھا۔

زارا نور عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوں کہ انہیں پہلے حمل کے وقت پتا تھا کہ انہیں بیٹا پیدا ہوگا، اس لیے انہوں نے اس کے بہت سارے کپڑے خرید کر رکھے تھے۔

ان کے مطابق انہوں نے جو بیٹے کے لیے کپڑے خرید کر رکھے تھے، اب وہ ان کی بیٹی نور جہاں استعمال کر رہی ہیں اور ایک سال تک وہ اپنے بھائی کے کپڑے ہی پہنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کو نہیں بھلا سکتیں، اگرچہ اب وہ خوش ہیں لیکن ہمیشہ ان کے لیے ان کا پہلا بچہ بیٹا ہی ہوگا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا ڈپریشن ختم ہوگیا، اب وہ تھراپی کے لیے نہیں جاتیں اور ان کی ڈاکٹر جانتی ہیں کہ اب انہں ڈپریشن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پتا ہوتا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی زندگی اتنی بہتر ہوجاتی ہے تو وہ کئی سال پہلے ہی بچے پیدا کرتیں۔

اداکارہ نے بچوں کو خصوصی طور پر خواتین کے لیے زندگی، علاج، صحت، خوشی اور دنیا کی پوری دولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں لگتا ہے کہ وہ بیٹی کو چھوڑ کر کام پر نہیں جا سکیں گی۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس کے ہاں مارچ 2024 میں پہلی بیٹی نور جہاں کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اسد صدیقی سے 2017 میں دوسری شادی تھی۔

اداکارہ کی پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں ہوئی تھی جو کہ جلد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024