• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

اہلیہ کو منانے کے لیے پہلے اس کے بھائی سے دوستی کی، کرکٹر امام الحق

شائع October 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ سے شادی کرنے اور ان سے تعلقات استوار کرنے کے لیے انہوں نے پہلے بیوی کے بھائی سے دوستی کی۔

امام الحق حال ہی میں اہلیہ کے ہمراہ ہنسنا منع ہے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور تعلقات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ انمول محمود کا بچپن یورپی ملک ناروے میں گزرا اور وہ وہیں پلی بڑھیں جب کہ وہ پیشے کے لحاظ سے جنرل فزیشن ڈاکٹر ہیں۔

پروگرام کے دوران ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ ابھی ملازمت نہیں کر رہیں لیکن وہ ڈاکٹر ہیں اور وہ شادی سے پہلے امام الحق کو نہیں جانتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں کرکٹر نے بتایا کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیل رہے تھے کہ ان کی اہلیہ کا خاندان چھٹیاں منانے وہاں آیا اور وہ پی ایس ایل میچ بھی دیکھا۔

امام الحق کے مطابق پی ایس ایل کے دوران ان کی اہلیہ کے بھائی ان کے پاس آئے، ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے بعد انہیں رات کے کھانے کی دعوت دی، جہاں انہوں نے پہلی بار اہلیہ کو دیکھا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اہلیہ کو دیکھنے کے بعد انہوں نے بیوی کےبھائی سے دوستی کی اور پھر اپنی اہلیہ سے تعلقات استوار کیے۔

امام الحق کے مطابق انہیں اہلیہ کو دیکھتے ہی محبت نہیں ہوگئی تھی بلکہ وہ ڈھائی سے تین سال تک تعلقات میں رہے، ان کے درمیان دوستی رہی، پھر انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چوں کہ ان کی اہلیہ ناروے میں پلی، بڑھیں اور وہاں لوگ کم آواز میں بولتے ہیں جب کہ پاکستان میں ہرکوئی تیز آواز میں بات کرتا ہے تو وہ اہلیہ کو متعدد بار تیز آواز میں بات کرنے کی درخواست کر چکے ہیں لیکن ان کی اہلیہ آہستہ ہی بات کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کرکٹر کی اہلیہ نے بتایا کہ شادی کے بعد امام الحق مزید اچھے ہوگئے ہیں اور پاکستان کے میچ ہارنے پر بھی وہ شوہر کو کچھ نہیں بولتیں، کیوں کہ باقی عوام انہیں بہت ہی برا بھلا بول چکی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ امام الحق اور انمول محمود نے نومبر 2023 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024