• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:32pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm

کراچی: ڈیفنس میں نیشنل ریفائنری کی پائپ لائن لیک، تیل سڑک پر بہنے لگا

شائع October 12, 2024
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کی زیر زمین پائپ لائن لیک ہوگئی جس کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں آئل سڑک پر بہنے لگا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل آئل ریفائنری کی خیابان سحر سے زیر زمین گزرنے والی لیک ہوئی جس کی وجہ سے آئل بہنے لگا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور خیابان سحر کی متاثرہ شارع اور اطراف کی تمام گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ لیک پائپ لائن کی کی مرمت کے لیے متعلقہ حکام آگاہ کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ تقریباً 7 بجے کے قریب کورنگی سے ناردرن بائی پاس کراچی جانے والی این آر ایل کی زیر زمین تیل کی پائپ لائن اسٹریٹ 25 خیابانِ سحر، فیز ٹو میں لیک ہوئی، جس کے نتیجے میں تیل مین روڈ پر بہنے لگا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ آس پاس کی تمام گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسد رضا نے کہا کہ واقعے کی اصل وجہ صحیح طور پر متعلقہ حکام کے ذریعے ہی معلوم ہوسکتی ہے لیکن انہوں نے اس امکان کی طرف اشارہ کیا کہ کسی چیز کے دباؤ کی وجہ سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہو۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری تعیناتی کے علاوہ فائر بریگیڈ اور رینجرز کے اہلکار بھی وہاں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024