• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:09pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:31pm Maghrib 5:09pm

آئمہ بیگ سے متعلق اپنی بات پر قائم ہوں، سارہ رضا خان

شائع October 30, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ وہ آئمہ بیگ سے کہی گئی اپنی بات اور موقف پر قائم ہیں، انہوں نے جو کہا وہ درست تھا۔

چند روز قبل گلوکارہ سارہ رضا خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ”آٹو ٹیون“ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

انہوں نے آئمہ بیگ کی گلوکارہ کو موسیقی کے آلات ”آٹو ٹیونز“ سے جوڑا تھا جو کہ کسی بھی گلوکار کو بہترین انداز میں گلوکاری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

“آٹو ٹیونز’ دراصل وہ متعدد موسیقی کے آلات ہیں جنہیں گانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے اور خصوصی طور پر ”آٹو ٹیونز“ لائیو پرفارمنس میں گلوکاروں کو بہتر انداز میں گلوکاری کرنے میں دیتے ہیں۔

سارہ رضا خان کا دعویٰ تھا کہ اگر آٹو ٹیونز کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

اس پر سارہ رضا خان کو آئمہ بیگ سمیت دیگر گلوکاراؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سارہ رضا خان کے کمنٹس کے بعد آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ رضا خان کو ”آنٹی“ بھی قرار دیا تھا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ اپنی چھٹیاں منانے میں مصروف تھیں اس لیے وہ بھول گئیں ہیں، کوئی انہیں یاد دلائے کہ (آنٹی) سارہ رضا خان کون ہیں؟

ساتھ ہی آئمہ بیگ نے لکھا تھا کہ خدا نے جسے جتنا ٹیلنٹ دیا، انہیں وہ بات قبول ہے لیکن کوئی انہیں بتائے کو ان پر بات کرنے والی آںٹی کون ہیں؟

آئمہ بیگ کی بات کے بعد سارہ رضا خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنا رد عمل دیا اور کہا کہ وہ اب بھی اپنی بات پر قائم ہیں، انہوں نے جو کہا وہ درست کہا۔

سارہ رضا خان نے مزید لکھا کہ آئمہ بیگ اپے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے اچھی شخصیت کی مالک ہوں گی، اس میں کوئی شک نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ لیکن جب ان سے گلوکاراؤں کو نمبرز دینے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے وہی کہا جو سچ ہے، جو حقیقت ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، وہ اپنے الفاظ تبدیل کریں نہ واپس لیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024