• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

کراچی: 12سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث تیسرا ملزم بھی گرفتار

شائع October 30, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع جنوبی کی پولیس نے 12 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ ملزم نے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریپ کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک دیا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گنگا کے ریپ اور قتل کے واقعے میں ملوث تیسرے انتہائی مطلوب ملزم بلاول خان کو گرفتار کرلیا۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی کے ضلع جنوبی کی پولیس واقعے میں ملوث 2 ملزمان وقار علی اور عاصم کو گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس نے کہا تھا کہ ملزمان نے ریپ کے بعد بچی کی لاش کو بوری میں بند کرکے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا، واقعے کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں فریئر تھانے میں درج ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں بچی کی بوری بند لاش ملی تھی اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے ریپ کی تصدیق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے کہا تھا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے ریپ کیا گیا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لے لیےگئے ہیں، موت کی وجہ ڈی این اے اور دیگر رپورٹس ملنے کے بعد معلوم ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024