• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سیکڑوں کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوعہ کیمیکل کی موجودگی کا انکشاف

شائع October 31, 2024
فائل فوٹو: ڈان امیجز
فائل فوٹو: ڈان امیجز

یورپی کیمیکل ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے یورپ بھر میں فروخت ہونے والی سیکڑوں کاسمیٹک مصنوعات میں خطرناک اور ممنوعہ کیمیکل کی موجودگی ملے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہیلسنکی میں قائم ایجنسی نے 13 یورپی ممالک میں تقریباً ساڑھے 4 ہزار کاسمیٹک مصنوعات کا معائنہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ 6 فیصد یا 285 مصنوعات میں ایسے مادے شامل ہیں جن کے صحت پر مضر اثرات کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کیمیکل نومبر 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان کیے گئے معائنے میں مختلف فروخت کنندگان اور مختلف قیمتوں پر فروخت کی جانے والی مصنوعات میں پائے گئے، خطرناک کیمیکلز پر مشتمل مصنوعات میں آئی لائنرز، لپ لائنرز، کنڈیشنرز اور ہیئر ماسک شامل ہیں۔

ایجنسیوں نے کہا کہ ان مادوں پر اسٹاک ہوم کنونشن آن پرسسٹنٹ آرگینک پولوٹنٹس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے قانون کے تحت پابندی عائد ہے اور ان کے استعمال سے تولیدی صحت پر منفی اثرات ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

یورپی کیمیکل ایجنسی کے مطابق یہ معائنہ بنیادی طور پر ایسے اجزا کی حامل مصنوعات کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا تھا اور ایجنسی نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ ان پر قابو پانے کے اقدامات پر صارفین بھی عمل کر سکتے ہیں۔

یورپی کیمیکل ایجنسی نے کہا کہ معائنے کے بعد متعلقہ حکام نے مارکیٹ سے ایسی مصنوعات کو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024