• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

فہد مصطفیٰ کو بریانی کا ٹھیلا نہیں لگا کر دے رہا تھا، والد صلاح الدین تنیو

شائع November 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار فہد مصطفیٰ کے والد سینیئر اداکار صلاح الدین تنیو نے واضح کیا ہے کہ وہ ماضی میں بیٹے کو بریانی کا ٹھیلا لگا کر نہیں دے رہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے ایک سال قبل محب مرزا کے شو میں ایک سوال پر بتایا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے تو وہ والد کی فرمائش پر بریانی بیچ رہے ہوتے۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتے تو والد صاحب انہیں بریانی کی ہوٹل کھول کر دینے والے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ اداکاری سے قبل ان کے والد انہیں اداکار فیضان شیخ کے گھر لے گئے جو پہلے ہی بریانی کا ہوٹل چلا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ کا بریانی کا کاروبار ہے اور ان کے والدین پہلے سے ہی فیضان شیخ کے والدین کو جانتے ہیں، انہوں نے انہیں بریانی کے کاروبار کو کامیاب کرنے کے طریقے بھی بتائے تھے۔

اب فہد مصطفیٰ کے والد سینیئر اداکار صلاح الدین تنیو نے واضح کیا ہے کہ وہ بیٹے کو بریانی کا ٹھیلا نہیں بلکہ بہت بڑی فرنچائز خرید کر دے رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک فہد مصطفیٰ اداکاری نہیں کرتے تھے اور ایسے نہیں تھے، جیسے آج ہیں، اس لیے وہ انہیں بریانی کے کاروبار میں لگانا چاہتے تھے۔

صلاح الدین تنیو کے مطابق انہوں نے بیٹے کو بریانی کا ٹھیلا یا ہوٹل کھول کر دینے والے نہیں تھے بلکہ انہوں نے ایک بہت بڑی بریانی فرنچائز سے بات کی تھی، وہ بیٹۓ کو بریانی کی فرنچائز کھول کر دینے والے تھے۔

انہوں نے بیٹے فہد مصطفیٰ کے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کو سینما میں دکھانے کے موقع پر ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بیٹے کی کامیابی پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

صلاح الدین تنیو کا کہنا تھا کہ بطور والد ان کے لیے فخر کا مقام ہے، جتنی خوشی انہیں ہوئی ہے، اتنی خوشی کسی اور کو نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی تمام قسطیں دیکھیں اور انہیں ڈراما دیکھ کر مزہ آیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024