• KHI: Sunny 33.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 42.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.3°C
  • KHI: Sunny 33.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 42.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 37.3°C

بہاولپور: ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شائع January 13, 2025 اپ ڈیٹ January 13, 2025 09:14am
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026