• KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm
  • KHI: Maghrib 6:57pm Isha 8:17pm
  • LHR: Maghrib 6:35pm Isha 8:02pm
  • ISB: Maghrib 6:43pm Isha 8:12pm

اسکارلٹ جانسن کا اے آئی سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ

شائع February 13, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

معروف ہولی وڈ اسٹار اسکارلٹ جانسن نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی اپنی ویڈیو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ کے مطابق اسکارلٹ جانسن سمیت دیگر معروف شخصیات کی مصنوعی ذہانت سے بنائی ویڈیو نے ہولی وڈ میں تنازع کھڑا کردیا، جس پر اداکارہ نے سخت رد عمل بھی دے دیا۔

مذکورہ ویڈیو میں اسکارلٹ جانسن، جیک بلیک، میلا کونس، ڈریک، اسٹیون اسپیلبرگ اور ایڈم سینڈلر کے مصنوعی ذہانت کے ورژن دکھائے گئے ہیں، جو امریکی ریپر اور پروڈیوسر کانیے ویسٹ کے حالیہ متنازع (یہود مخالف) بیان کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں مشہور شخصیات کوکانیے ویسٹ مخالف ٹی شرٹس میں دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو کا اختتام اے آئی سے تیار کردہ کانٹینٹ پر ہوا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ’بہت ہو گیا‘

ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسکارلٹ جانسن نے اے آئی کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس کے مثبت استعمال پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک یہودی عورت ہوں، جو یہود دشمنی یا کسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر کو برداشت نہیں کرے گی۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کے امکانات کسی شخص کی جانب سے نفرت انگیز تقریر کرنے سے زیادہ بڑا خطرہ ہیں ۔

اداکارہ نے ایک بیان میں لکھا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کی مذمت کرنی چاہیے، چاہے پیغام رسانی سے کوئی فرق پڑے یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس کے غلط استعمال کو نہیں روکا تو ہم حقیقت پر گرفت کھودینے کا خطرہ مول لے لیں گے۔

اسکارلٹ جانسن اس سے قبل بھی اے آئی کے غلط استعمال اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات سے متعلق بات کرچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اے آئی سے عوامی سطح پر کافی متاثر ہوئی ہوں، تاہم یہ خطرہ صرف مجھے نہیں ہم سب کو ہے۔

انہوں نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایک خطرناک لہر آنے والی ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے سوائے امریکا کے متعدد ترقی پسند ممالک تیاری کر رہے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خوفناک ہے کہ امریکی حکومت مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے قانون سازی کے حوالے سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

اسکارلٹ جانسن نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اے آئی کے استعمال سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔

ان کے مطابق یہ ایک دو طرفہ مسئلہ ہے، جس سے انسانیت متاثر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں اداکارہ کی اجازت کے بغیر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ان کے چہرے اور آواز کو اشتہار میں استعمال کیا تھا، جس پر انہوں نے قانونی کارروائی بھی کی تھی۔

بعد ازاں، مئی 2024 میں انہوں نے اوپن اے آئی کو 2013 کی فلم ’ہر‘ سے مبینہ طور پر اپنی آواز کو ’اسکائی‘ نامی جی پی ٹی ’فور پوائنٹ او‘ چیٹ بوٹ کے لیے استعمال کرنے پربھی انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی تھی۔

@dailymail

A controversial AI generated video has gone VIRAL showing fake versions of famous Jewish celebrities ‘wearing’ a shirt calling out Kanye West. Hollywood star Scarlet Johansson has now spoke out calling for limits to be placed on AI in response to the viral video In a statement she said while she does not have any tolerance for 'hate speech' or anti-Semitism, she denounces the 'misuse' of AI for any purpose. Read the full story on DailyMail.com 🎥 Twitter #jew #jewish #kanye #actor #hollywood #ai #news

♬ original sound - Daily Mail

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2025
کارٹون : 20 اپریل 2025