• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:37am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:37am
  • LHR: Fajr 4:47am Sunrise 6:08am
  • ISB: Fajr 4:50am Sunrise 6:13am

سابق وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے

شائع March 13, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

سابق وزیر قانون اور معروف وکیل خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

خالد انور دہلی میں 4 نومبر 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی (آنرز) اور ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے بی اے (آنرز) کیا۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1962 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کیا، بعد ازاں وہ نواز شریف کی حکومت میں 1997 تا 1999 ملک کے وزیر قانون رہے، وہ 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر بھی رہے۔

اپنے عہدے کے دوران خالد انور نے پاکستان کے قانونی نظام میں اہم تبدیلیاں کیں۔

خالد انور کے پوتے یوسف خالد انور نے ڈان کو بتایا کہ وہ بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے۔

ان کی صاحبزادی عائشہ صدیقی نے بتایا کہ ان کا کردار ہر جگہ مثالی تھا، وہ بہترین شوہر، بہترین والد، بہترین انکل اور بہترین دادا تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کی وفات پر غمزدہ ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں انہیں ابو کہنے کا بے مثال اعزاز حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025