• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 4:30pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 5:01pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 4:30pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:34pm

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

شائع March 13, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ نیپرا 20 مارچ 2025 کو عوامی سماعت کرے گا، کےالیکٹرک نے فی یونٹ 4.84 روپے کی رعایت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلسل پانچویں بار ایف سی اے کے تحت کےالیکٹرک صارفین کو فائدہ پہنچا رہا ہے، نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کافائدہ بھی اُٹھاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 مارچ 2025
کارٹون : 18 مارچ 2025