آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر: افتتاحی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم نے آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل پائی اور ایک اور پہلے ہی پوری ٹیم 217 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے عالیہ ریاض نے 52 اور سدرہ امین نے 51 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ منیبہ علی نے 32 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جینی میگوائر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ آرلینے کیلی اور کارا مری نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم 179 رنز ہی بناسکی، مہمان ٹیم کی جانب سے گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 4، نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو 11 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔