• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:56pm
  • LHR: Asr 4:41pm Maghrib 6:34pm
  • ISB: Asr 4:48pm Maghrib 6:42pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:56pm
  • LHR: Asr 4:41pm Maghrib 6:34pm
  • ISB: Asr 4:48pm Maghrib 6:42pm

کراچی: کورنگی کریک میں 18 روز بعد بجھنے والی آگ دوبارہ بھڑکا دی گئی

شائع April 15, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 18 روز بعد بجھنے والی آگ کو دوبارہ بھڑکادیا گیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کو فضا میں پھیلنے سے روکنے کے لیے دوبارہ آگ لگائی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 18 روز بعد بجھنے والی آگ کو حفاظتی نقطہ نظر کے تحت دوبارہ بھڑکا دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کو فضا میں پھیلنے سے روکنے کیلئے ماہرین کی نگرانی میں محفوظ طریقے سے دوبارہ لگائی گئی جبکہ علاقے میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں جبکہ فائر برگیڈ کا عملہ بھی مقام پر موجود ہے۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سکندر میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضا میں گیس کا اخراج روکنے زیر زمین موجود ذخیرے کو ختم کرنے کے لیے ماہرین کی نگرانی میں آگ لگائی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آگ کا مشاہدہ کرنے یا ویڈیوز بنانے کے لیے علاقے کا رخ کرنے سے گریز کریں، گیس کی قسم کے تعین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ زمین سے کون سے گیس خارج ہورہی ہے، گیس کا زیر زمین ذخیرہ ختم ہونے اور آگ بجھنے کے بعد ہی گیس کی نوعیت کا تعین کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال بائیوجینک گیس کی موجودگی سمیت تمام باتیں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، سائنسی تجزیے کے بعد ہی حتمی بات کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم سمیت تمام متعلقہ حکام اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورنگی کریک میں زیر تعمیر منصوبے میں کھدائی کے دوران 18 روز قبل آگ بھڑک اٹھی تھی جو آج صبح سویرے آگ اچانک بجھ گئی تھی، جس کے بعد گیس کے اخراج کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2025
کارٹون : 18 اپریل 2025