• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Clear 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Clear 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.2°C

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

شائع April 29, 2025 اپ ڈیٹ April 29, 2025 03:35pm
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
—فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

فاروق نائیک نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا، بعدازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی نے 12اپریل 2025 کو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جن میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جنرل سیکریٹری ہمایوں خان سمیت دیگر امیدوار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026