• KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • KHI: Maghrib 7:14pm Isha 8:40pm
  • LHR: Maghrib 6:58pm Isha 8:33pm
  • ISB: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm

عدالت نے پہلگام واقعے پر بھارتی حکومت کا بھانڈا پھوڑنے والی بھارتی گلوکارہ کے خلاف مقدمہ خارج کردیا

شائع May 8, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا کی سول کورٹ نے بھارتی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف دائر کیا گیا ’غداری‘ کا مقدمہ خارج کردیا۔

نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر لکھنؤ میں ’بھارتیہ نیئیا سنہتا‘ اور ’انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ سمیت دیگر قوانین کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

ان پر دائر مقدمے میں غداری کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں اور ان پر وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ بھارتی سرکاری عہدیداروں کی توہین کرنے کا الزام بھی تھا۔

اداکارہ نے اپنے خلاف دائر مقدمے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی تھی، تاہم ان کے خلاف دائر مقدمے میں پولیس نے انہیں ایودھیا کی سول کورٹ میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ان کے خلاف دائر مقدمہ خارج کردیا۔

’دی وائر‘ کے مطابق ایودھیا کی سول کورٹ کی جج ایکتا سنگھ نے گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کرنے کے بعد ان کے خلاف دائر مقدمہ خارج کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ گلوکارہ پر بھارتی وزیر اعظم سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں کی توہین کا الزام ہے، اس لیے ان کے خلاف صرف سرکاری وکیل کی جانب سے مقدمہ دائر کیا جانا چاہیے تھا اور ان پر مقدمہ دائر کرنے سے قبل حکومت کی منظوری لی جانی چاہیے تھی جو کہ نہیں لی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ بھی عام شہری نے دائر کروایا، اس لیے ان کا مقدمہ سماعت کے قابل ہی نہیں۔

نیہا سنگھ راٹھوڑ نے گزشتہ ماہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد مختصر ویڈیو میں نریندر مودی اور ان کے حواریوں کا بھانڈا پھوڑا تھا۔

مختصر ویڈیو میں بھوجپوری گلوکارہ نے پہلگام واقعے کا بھارتی حکومت کا ڈراما قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ واقعے کو بنیاد بنا کر نریندر مودی بہار میں ہونے والےانتخابات کے دوران ووٹ مانگیں گے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ دوسرے ممالک کی جنگیں ایک فون کال پر رکوانے یا بند کروانے کے دعوے کرنے والے نریندر مودی اپنے ہی ملک میں ہونے والے واقعے کو نہیں روک پائے۔

نیہا سنگھ راٹھوڑ کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو بھارتی حکومت پہلگام واقعے پر ڈراما رچا رہی ہے، تو دوسری طرف ہدایات کی جا رہی ہیں کہ مذکورہ واقعے پر کوئی سوال نہ کیا جائے؟

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2025
کارٹون : 22 مئی 2025