ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کیلئے قانونی مسودہ تیار

شائع June 5, 2025
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزارت قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی کے لیے قانونی مسودہ پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس میں پیش کردیا، مجوزہ قانون سازی میں ڈیجیٹل اثاثوں اور کا مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ قانونی مسودہ کرپٹو کونسل اراکین کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے جس میں گورننس، پروٹوکول اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کا خیال رکھا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لیگل فریم ورک بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، اجلاس میں لیگل فریم ورک کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ کرپٹو اور بلاک چین کا معاشی فائدہ اٹھانے کے لیے لیگل فریم ورک پر عمل درآمد کیاجائے گا، اجلاس میں لیگل فریم ورک کو ہنگامی بنیادوں پر منظور کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت ڈیجیٹل کرنسیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اسی کے پیش نظر رواں برس مارچ میں پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی گئی تھی جس کا مقصد بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ضوابط وضع کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کو بلاک چین اور کرپٹو پر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا اور انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا، اس تقرری کے بعد ملک کے پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025