جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن کا مرمتی کام 3 دن بعد شروع

شائع June 10, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

جامعہ کراچی میں پھٹنے والی 36 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن کی مرمت کا کام عید کی تعطیلات کے بعد شروع کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں 36 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن سے رساؤ تین روز قبل ہوا تھا، تاہم عید کی تعطیلات کے باعث متاثرہ لائن کا مرمتی کام شروع نہ کیا جاسکا تھا، جو تعطیلات ختم ہونے کے بعد شروع کردیا گیا ہے۔

لائن پھٹنے سے جامعہ کراچی کے مختلف بلاکس میں پانی جمع ہوگیا جبکہ جامعہ کے قبرستان کو بھی نقصان پہنچا۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق پانی کے تیز رساؤ کے باعث لائن بند کردی گئی ہے، پائپ لائن بند ہونے سے اسکیم 33 اور اطراف کی آبادیوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق آج متاثرہ لائن کی بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں اپریل کے آخری ہفتے میں بھی 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی تھی جس کے باعث جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی کا بڑا حصہ زیر آب آگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025