آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین بیٹرز اور باؤلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

شائع June 11, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کرکٹ کے 20 اوورز کے فارمیٹ ( ٹی 20 ) میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی اور بھارت کے ابھیشیک شرما کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے،  جوز بٹلرپانچویں اور بھارت کے سوریا کمار یادیو چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کےبابر اعظم 12 ویں اور محمد رضوان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025