خیبرپختونخوا : ڈاکٹروں کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں 81 فیصد امیدوار فیل
خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی اسامیوں کے لیے چند روز قبل ہونےو الے تحریری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق 81 فیصد ڈاکٹرز بھرتی کے لیے دیے گئے تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا ) کے زیر انتظام میڈیکل آفیسرز کی 8 ہزار 115 اسامیوں کے لیے 8 ہزار 974 امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ میں شرکت کی۔
نتائج کے مطابق تحریری ٹیسٹ میں 8 ہزار 974 ڈاکٹروں میں سے 1766 ڈاکٹر یعنی صرف 19فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے اور 5 ہزار 664 امیدوار فیل ہوگئے۔