بیس کروڑ کی گاڑی، 5 لاکھ کی گھڑی، منال خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شائع June 18, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ منال خان کی جانب سے اپنے کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

منال خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر سے گفتگو کی اور ان کی دلچسپ انداز میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

منال خان نے دنیا بھر میں وائرل ہونے والے مزاحیہ ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے ویڈیو بنائی اور صارفین نے ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی تعریفیں کیں۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اپنی گھڑی دکھاتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ گھڑی پانچ سال قبل دبئی سے لی تھی اور اس وقت اس کی قیمت 5 لاکھ روپے تھی، اب زیادہ مہنگی ہوگئی ہوگی۔

اسی طرح انہوں نے لاکٹ اور جھمکے دکھاتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ ڈائمنڈ اور سونا ہی پہنتی ہیں، اگرچہ انہیں ہیرے کا لاکٹ تحفے میں ملا لیکن وہ بہت ہی مہنگا ہے۔

منال خان ویڈیو میں اپنی شرٹ دکھاتے ہوئے بتاتی ہیں کہ اگرچہ ان کی شرٹ اتنی زیادہ مہنگی نہیں، تاہم اس باوجود انہوں نے کافی عرصہ قبل شرٹ کو 30 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

وہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ انہوں نے جو ٹراؤزر پاجامہ پہنا ہوا ہے، وہ بھی برانڈڈ ہے اور کافی مہنگا ہے، ساتھ ہی انہوں نے پاجامے کو بھی دکھایا۔

اداکارہ نے اپنے جوتوں کو بھی مہنگا بتایا اور کہا کہ وہ بھی برانڈڈ ہے۔

منال خان نے اپنے پرس سے متعلق بتایا کہ وہ انتہائی بڑے اور مہنگے برانڈ کا پرس ہے، جس میں ان کا قیمتی موبائل اور حال ہی میں خریدی گئی گاڑی کی چابیاں ہیں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے 20 کروڑ روپے کی گاڑی خریدی تھی، جس کی چابیاں ان کے پرس میں موجود ہیں۔

منال خان کی وائرل ٹرینڈ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کی باتوں کو تفریحی بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جولائی 2025
کارٹون : 16 جولائی 2025