شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

شائع June 22, 2025
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے
—فوٹو: اسکرین گریب
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے —فوٹو: اسکرین گریب

شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے، شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔

شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔

تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم 30 افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا پر موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025