لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، خاتون نے شوہر اور بھتیجی کو قتل کردیا

شائع June 23, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے شوہر اور 16 سالہ بھتیجی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون زینب کو اپنے شوہر اور بھتیجی کے درمیان مبینہ ناجائز تعلقات کا علم ہوا جس پر خاتون نے شوہر شوکت کو میکے بلا کراس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور پچاس سالہ شوہراور بھتیجی کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھر کے افراد نے ہی دوہرے قتل کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے ملزمہ زینب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو گھر کے دیگر افراد کی بھی واردات میں معاونت کا شک ہے، پولیس نے مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025