تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو یومیہ فروخت سے زائد سپلائی دینے پر پابندی لگا دی

شائع June 23, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس کو یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق تیل کمپنیوں نے پیٹرول پمپس پر ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کر لیے ہیں اور پیٹرول پمپس کو ان کی یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگادی ہے۔

رہنما پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان کے مطابق شہر میں پیٹرول پمپس کو طلب سے کم تیل سپلائی ہورہا ہے، تیل کمپنیاں یکم سے پندرہ جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں۔

رہنما پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیر حسین کے مطابق پیٹرول پمپس جو سپلائی مانگ رہے ہیں اس سے پچاس فیصد تک کم تیل مل رہا ہے جس کی وجہ سے کم تیل اسٹاک والے کئی پمپس پر قلت ہے تاہم بیشتر پمپس پر سپلائی معمول پر ہے۔

ذرائع پی ایس او کے مطابق سات کروڑ لیٹرز تیل لے کر ٹینکرآج فجیرہ سےکراچی روانہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025