بلوچستان میں ناقص کارکردگی پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل
بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ او ز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاوٹ پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کو معطل کیا گیا۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں ضلع چاغی،کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ کےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ضلع لورالائی، سبی اور ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈی ایچ اوز کو بھی معطل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں متعلقہ اضلا ع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو فوری طور پر عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔