• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.7°C
  • ISB: Clear 17.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.7°C
  • ISB: Clear 17.6°C

وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی

شائع July 6, 2025 اپ ڈیٹ July 6, 2025 09:43pm
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں وزیرداخلہ نے بتایا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بہترین انتظامات پر وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان اور وزیراعظم آزادکشمیر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عاشورہ پر قیام امن کے لیے صوبائی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں،فورسز کی مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمت عملی سے امن ممکن ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2026
کارٹون : 10 اپریل 2026