پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

شائع August 15, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ہونے والے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشتواڑ میں موسمی صورتحال کی شدت کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزارت امور خارجہ نے کہا کہ ہم اس موقع پر زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، اس مشکل گھڑی میں پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ کشتواڑ می**ں کلاؤڈ برسٹ** کے نتیجے میں ہونےو الی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والا طاقتور سیلابی ریلا مقبوضہ کشمیر کے ایک ہمالیائی گاؤں کو بہا لے گیا تھا جس سے کم از کم 37 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2025
کارٹون : 7 نومبر 2025