بلوچستان کے 5 اضلاع میں 5 تا 6 ستمبر موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
بلوچستان کے 5 اضلاع بشمول کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے 5 تا 6 ستمبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔
مراسلے میں پانچوں اضلاع میں 5 ستمبر سہ پہر 5 بجے سے 6 ستمبر رات 9 بجے تک انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس امن ومان کے پیش نظر پہلے ہی بند ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر ان اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔
حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بروز جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔













لائیو ٹی وی